دورہ جبوتی، چئیرمین سینیٹ کی وفد کے ہمراہ حکومتی حکام اور جبوتی میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقات

0
36

اسلام آباد: چئیرمین سینیٹ کی وفد کے ہمراہ حکومتی حکام اور جبوتی میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقات ہوئی۔

چئیرمین سینیٹ کی جبوتی میں وزیر صحت سے ملاقات کی اور جبوتی کے وزیر صحت کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان جبوتی میں اپنا سفارتخانہ جلد کھولے گا۔ جزبہ خوش سگالی کے تحت پاکستان جبوتی کے میڈیکل طلباء کو مفت تعلیم فراہم کرے گا، کوٹہ بھی اس مقصد کیلئے مختص کیا جائے گا۔ چئیرمین سینیٹ نے دونوں ممالک کے مابین حکومتی، پارلیمانی روابط بڑھانے اور تجارت اور صنعتی سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔

مختلف ممالک کے پارلیمانی سربراہان کو حالیہ خطوط کا حوالہ دیتے ہوئے چئیرمین سینیٹ نے فلسطین میں حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔ ملاقاتوں میں مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی اور جبوتی کے وزیر صحت قاسم اساق عثمان نے مقبوضہ علاقوں پر پاکستانی موقف کی تعریف کی۔

وزیر صحت نے دورہ پاکستان کی دعوت اور جبوتی کے طلباء کو مفت میڈیکل تعلیم فراہم کرنے کی پیشکش پر پر چئیرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں