ہمارے حکمرانوں نے لندن کے امیر ترین علاقوں میں جائیدادیں لیں، وزیراعظم عمران خان

0
43

کوئٹہ: وزیراعظم عمران خان کا کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے سابق حکمرانوں نے لندن کے ان علاقوں میں جائیدادیں لیں جہاں برطانوی وزیراعظم بھی نہیں لے سکتا۔ ہم نے بلوچستان کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا ہے، ڈھائی سالوں میں 3300کلومیٹر سڑکوں کے منصوبے بنے اور ان پرکام شروع کیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ گنگارام نے لاہور میں اسپتال بنایا، ساری دنیا ان کی تعریف کرتی ہے، دنیا ان کو یاد کرتی ہے جو انسانیت کے لیے کچھ کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب 2013 میں ہماری خیبر پختونخوا میں حکومت میں آئی تو وہ دہشتگردی سے سب سےزیادہ متاثر تھا، پولیس کے 500 جوان شہید ہو چکےتھے، پولیس مایوسی کا شکار ہوگئی تھی، ہمارے مخالف کہتے تھے کہ کدھر ہے پختونخوا اور نیا پاکستان، پھر ہمیں کے پی میں 2018کے الیکشن میں دو تہائی اکثریت ملی، دو تہائی اکثریت اس لیے ملی کہ وہاں غربت میں کمی آئی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یو این ڈی پی کی رپورٹ کے مطابق کے پی میں سب سے تیزی سے غربت کم ہوئی، یو این ڈی پی کے مطابق انسانوں پر سب سے زیادہ سرمایہ کاری کے پی میں ہوئی۔

سابق حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا کہ ہمارے حکمرانوں نے لندن کے امیر ترین علاقوں میں جائیدادیں لیں، لندن کے ان علاقوں میں جائیدادیں لیں جہاں برطانوی وزیراعظم بھی جگہ نہیں لے سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بلوچستان پر وہ توجہ نہیں دی گئی جو دینی چاہیے تھی اسی لیے یہ صوبہ پیچھے چلاگیا، ماضی میں جو علاقے نظر انداز کیے گئے ان پر کام کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں