کوئٹہ: ماضی میں وزراء اعظم کے پروٹوکول پر تنقید کرنے والے موجودہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ کوئٹہ عوام کیلئے وبال جان بن گیا۔
روزے میں کوئٹہ شہر مِیں ٹریفک کا نظام درہم برہم شہری اِزیت میں مبتلا کردیا۔ شہر میں شدید ٹریفک جام سے روزے دار شہری پریشان ہوگئے۔
وزیراعظم عمران خان کے ایک روزہ دورہ نے عوام کو پریشان کردیا۔ شدید گرمی میں گھنٹوں شاہراہیں بند کرکے روزہ داروں کو ازیت پہنچائی گئی۔ بلاوجہ رکاوٹیں کھڑی کرکے شہرکو دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا۔