اسلام آباد: این سی او سی نے صوبوں کو کورونا کے باعث پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق 5 اپریل سے شادی کی تقریبات پر ان ڈور اور آؤٹ ڈور مکمل پابندی عائد کردی گئی۔ صورتحال کے پیش نظر صوبائی انتظامیہ وقت سے پہلے پابندیاں عائد کرنے کے لیے بااختیار ہے۔ مُلک بھر میں تمام اقسام کی انڈور اور آؤٹ ڈور اجتماعات پر فی الفور پابندی عائد کی گئی ہے۔اجتماعات میں تمام اقسام کے سماجی، ثقافتی، سیاسی، اسپورٹس اور دیگر اقسام بھی شامل ہیں۔