یوم پاکستان، مقبوضہ کشمیر میں بھی ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرا دیئے گئے

0
126

مظفرآباد: یوم پاکستان کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھی ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرا دیئے گئے۔ مودی سرکار تمام تر مظالم، دبائس لالچ کے باوجود کشمیریوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت نہ نکال سکی۔ گولیاں کھانے کے باوجود کشمیری آج بھی پاکستان کا پرچم لہرا رہے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں۔

چند دن پہلے بھی کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے یوم جمہوریہ پر مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں پاکستانی پرچم لہرایا گیا تھا۔ پاکستانی پرچم سری نگر کی جامع مسجد کے دروازے پر لگایا گیا ہے۔ وادی میں بھارتی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی تاہم ان کی موجودگی میں ہی کشمیری نوجوانوں نے پاکستانی پرچم لگایا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں