اجلاس میں کرونا وبائی چیلنج ، مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور ترقی پذیر ممالک کی معاشی بحالی کیلئے، وزیر اعظم کے ڈیٹ ریلیف اقدام سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
امریکہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید نیو یارک میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور جنیوا میں پاکستان کے مستقل مندوب خلیل ہاشمی کی بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت
اجلاس میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران بھی شریک ہوئے۔ اجلاس سے کے موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اپنے محدود معاشی وسائل کے باوجود، کرونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہا ہے۔ موجودہ عالمی وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے۔
ایک طرف ہمیں کرونا وبا کے مزید پھیلاؤ کو روکنا ہے اور دوسری طرف معاشی سرگرمیوں کے تعطل کے باعث پیدا ہونے والے معاشی بحران سے نکلنا ہے۔ وزیر خارجہ کی مستقل مندوبین کو، کرونا وبا کے پیش نظر مقبوضہ جموں و کشمیر سے بلاجواز کرفیو کے خاتمے اور ، بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کو بین الاقوامی فورمز پر اجاگر کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے مذید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ورلڈ ایکنامک فورم کووڈ ایکشن پلیٹ فارم کے تحت منعقدہ اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں وہ کرونا وبائی چیلنج، مقبوضہ جموں کشمیر کی صورتحال اور کمزور معیشتوں کیلئے، ڈیٹ ریلیف کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے، عالمی برادری کو پاکستان کے نکتہ ء نظر سے آگاہ کریں گے۔