اسلام آباد: معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی
وزیراعظم عمران خان سے ملاقات۔ ملاقات کے بعد معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ وزیراعظم کی صحت اب بہت اچھی ہے اور وزیراعظم کے کورونا کی علامات بہت معمولی نوعیت کی ہیں۔ وزیراعظم نے 18 تاریخ کو کورونا ویکسین لگوائی تھی۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے مذید کہا کہ کوئی بھی ویکسین فوری اثر نہیں دکھاتی، قوت مدافعت 2 سے 3 ہفتے میں ملتی ہے اور کورونا کے مثبت کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ویکسین لگانے سے پہلے وزیراعظم کے جسم میں وائرس موجود تھا۔ وزیراعظم سے روابطہ میں رہنے والے خود کو قرنطینہ کرلیں۔ ملک میں کورونا کے پھیلائو میں 9 فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے۔ مجھے کورونا ویکسین کے 2 ڈوز لگ چکے ہیں۔