حکومت اور اپوزیشن کو عوام کی فکر نہیں، چوہدری شجاعت حسین

0
69

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے بڑھتی مہنگائی پر حکومت اور اپوزیشن تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن ہارجیت پر بھنگڑے ڈال رہی ہیں، عوام بھوک اور مہنگائی پر آہ وبکا کررہے ہیں، عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دی جائے، مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو ہار جیت کا فائدہ نہیں ہوگا۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ  عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دی جائے، مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو ہار جیت کا فائدہ نہیں ہوگا، سیاستدان یاد رکھیں انہیں منتخب کر کے اسمبلیوں میں بھیجا گیا ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کو ملک کے مفاد میں اکھٹے ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ رسمی یا غیر رسمی کسی بھی طریقے سے بات چیت کی طرف جانا چاہیے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی چودھری شجاعت حسین نے کہا تھا کہ ملکی حالات اس مقام پر پہنچ چکے ہیں جہاں پہلے کبھی نہیں گئے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان لوگوں کے مشوروں میں نہ پڑیں جن کی سوچ کے پیچھے ذاتی مفاد ہو، ان کو سمجھنا چاہیے کہ ہم نے ملک اور عوام کے مفاد میں کام کرنا ہے، حکومتی نمائندے ہر بات کو اپنی انا کا مسئلہ نہ بنائیں بلکہ معاملات سلجھانے میں پہل کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں