اپوزیشن نے امداد پتافی پر جھوٹا الزام لگایا، بیرسٹر مرتضی وہاب

0
38

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر مرتضی وہاب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن نے امداد پتافی پر جھوٹا الزام لگایا ہے۔ تہمت لگانے اور الزام لگانے والے کے پاس موبائل فون ملا ہے۔ موبائل فون ملنا الیکشن کمیشن کے قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔  دوسروں پر الزام لگانے والوں کا حال دنیا نے دیکھ لیا  اور اپنی وفاداری ثابت کرنے کے لئیے خرم شیر زمان موبائل لے کر گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ قانونی طور پر خرم شیر زمان کے خلاف ایکشن لے اور کرپٹ پریکٹس کے زمرے میں آتا ہے۔ دو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ لگانے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائیے اور پی ٹی آئی والے دوغلے لوگ ہیں۔  پی ٹی آئی کے لوگ نظریاتی لوگ نہیں اور اپنے ارکان ہر پی ٹی آئی کو یقین نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کے لوگوں کو یقین ہے کہ ان کے ارکان کو اگر ضمیر کے مطابق ووٹ کا حق دیا تو وہ ان کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو یقین دلانے کے لئے موبائل لے کر جارہے ہیں۔خرم شیر مان اور انکے ساتھیوں کے موبائل کا فرانزک کرایا جائے۔ دیکھا جائے کہ خرم شیر زمان نے کو تصاویر بھیجیں کس سے رابطہ رکھا۔ خرم شیر زمان نے ایوان کا تصدق پامال کیا ہے اور فوری ایکشن ہونا چاہئیے تاکہ الیکشن کے عمل پر اثر انداز ہونے والوں کو سزا مل سکے۔ الیکشن کمیشن نے خرم شیر زمان کا ووٹ کاسٹ نہ کراکر اچھا اقدام کیا اور پی ٹی آئی کے لوگ کتنے منافق ہیں ثابت ہوگیا ہے تہمت لگانے والا خود شکار ہوگیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں