جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کی سینیٹ انتخاب میں تعاون و حمایت سے انکار کردیا

0
56

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما اعجاز احمد چوہدری کی منصورہ میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیرالعظیم سے ملاقات۔ اعجاز احمد چوہدری نے جماعت اسلامی سے سینیٹ انتخابات میں تعاون کی اپیل کی۔ جماعت اسلامی نے سینیٹ انتخاب میں تعاون اور حمایت سے انکار کردیا۔

جماعت اسلامی سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہا کہ
جماعت اسلامی خیبر پختونخوا نے وہاں کی اپوزیشن سے مذاکرات کئے ہیں۔ جماعت اسلامی نے یہ طے کیا ہے ہم کے پی کے، کی حد تک اپوزیشن پارٹیوں کا ساتھ دیں گے۔ کے پی کے میں ہمارے ووٹوں کی ایڈجسٹمنٹ کی ایک صورت موجود ہے۔ وہاں اپوزیشن پارٹیاں جماعت اسلامی کی خاتون امیدوار کو ووٹ دیں گی۔ جماعت اسلامی کے ارکان انکی جنرل سیٹ، پروفیشنل سیٹ اور اقلیتی سیٹ کے امیدواران کو ووٹ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور سندھ میں ہمارے پاس کوئی ایسا راستہ نہیں کہ ہم ووٹ کے تبادلہ ممکن بناسکیں۔ مرکزی مجلس عاملہ نے طے کیا ہے ان دونوں جگہوں پرہم ابسٹین رہیں گے۔ ہماری ایڈجسٹمنٹ صرف اور صرف خیبر پختونخوا تک محدود رہے گی۔ محمد علی درانی نے بھی منصورہ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی میر العظیم بھی ملاقات میں موجود تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں