لاہور: مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے 180 ایچ ماڈل ٹاؤن مرکزی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کو تینوں حلقوں میں شاندا فتح ملی ہے۔ عوام نے ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کوسپورٹ کیا ہے اور ایک سیٹ کی خاطر 2جوان بچوں کی قیمتی جانیں چلی گئیں۔ رات کو پولیس رانا ثناءاللہ کو گرفتار کرنے آئی تھی اور رانا ثناءاللہ پر پہلے منشیات کا کیس ڈالا گیا وہ ان پر الٹا پڑ گیا۔ عوام نےناصرف ووٹ دیا بلکہ آخری وقت تک پہرہ بھی دیا ووٹ بھی دیا اور ووٹ کی عزت پر پہرہ بھی دیا۔
انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ سمجھ رہے تھے رات کو ووٹرز سو رہے ہیں اور یہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ نوشہرہ سےہارجائیں گے۔ ان کو پتہ تھا کہ یہ ہاریں گے لیکن یہ پتہ نہیں تھا کہ اس بری طرح ہاریں گے۔ میاں صاحب کا بیانیہ خیبر پختونخوا میں بھی مقبول ہورہا ہے، عوام جاگتے رہے اور ووٹ چوروں کو پکڑا ہے۔