کراچی: آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کی کثیرالملکی میری ٹائم مشق امن 21 کی اختتامی تقریب ہوئی۔اختتامی تقریب شمالی بحیرہ عرب میں منعقد کی گئی۔
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی تقریب کے مہمان خصوصی تھے اور وفاقی وزیر برائے بحری امور، دفاعی پیداوار، چیف منسٹر سندھ بھی تقریب میں شریک تھے۔ مشق امن 21 کی اختتامی تقریب میں چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے بھی شرکت کی۔ بحیرہ عرب میں موجود پاک بحریہ کے جہاز پر آمد پر امیر البحر نے صدر پاکستان کا استقبال کیا۔
صدر مملکت کو امن مشقوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ مشق میں شریک ممالک کے بحری اور ہوائی جہازوں نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی۔ ساتویں کثیر الملکی میری ٹائم مشق امن چھ روز تک جاری رہی جس میں تقریبا 40 سے زاعد ممالک شریک تھے۔