کراچی: ایم کیو ایم رہنما سلمان مجاہد کا ڈیفنس میں سیلزمین پر مبینہ تشدد۔ واقعہ 4 جنوری کو ڈیفنس فیز 7 سحر کمرشل میں پیش آیا۔
وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ وڈیو میں متحدہ رہنما سلمان مجاہد کو سیلز مین پر تھپڑ برساتے دیکھا جا سکتا ہے۔سلمان مجاہد کے ساتھ پولیس کے دو گن مین بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔
اسٹور انتظامیہ کے مطابق سلمان مجاہد سیلز مین کے پاس گئے اور دودھ کے دو کاٹن رکھنے کا کہا جس پر سیلز مین زاکر نے کہا سر دو منٹ رکیں میں رکھواتا ہوں۔ سلمان مجاہد نے کہا دو منٹ کس کے پاس ہیں اور سیلزمین جیسے ہی اسٹور سے باہر نکلا سلمان مجاہد نے تھپڑ مارنا شروع کر دیے۔ ون فائیو کو بھی سلمان مجاہد نے فون کیا اور لڑکے کو مینیجر سمیت تھانے لے گئے۔
ذرائع کے مطابق اسٹور مالکان کی جانب سے قانونی کاروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔