اسپیکر قومی اسمبلی سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اعلی تعلیم کی ملاقات

0
34

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اعلی تعلیم کامران بنگش کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں خیبرپختونخوا میں اعلی تعلیم سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
اسپیکر نے صوبائی معاون خصوصی کو صوبہ کے تعلیمی اداروں کو سی پیک کے متعلقہ اداروں سے منسلک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے تحت تعلیم کے شعبہ کے لیے مختص ایک بلین ڈالر کو تعلیمی ڈھانچہ اور سہولیات کی فراہمی پر صرف کرنے کے لیے منصوبندی کی جائے۔ مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق نوجوانوں کے لیے نئے پروگرام شروع کیے جائیں اور سی پیک سے صوبے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

صوبائی حکومت ایسے فلیگ شپ پروگرام ترتیب دے جن سے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار میسر آسکے۔ خیبرپختونخوا اور چین کی یونیورسٹیوں کے مابین فنی تعلیم کے فروغ کے لیے معاہدے کروائے جائیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں