سال 2021 کی پہلی بارش اور برفباری کا امکان

0
65

اسلام آباد: ‏محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی شام سے منگل تک2021 کی پہلی بارش اور برفباری کاامکان ہے۔

‏مغربی ہواؤں کا سلسلہ پیر کو ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں پھیل جائے گا۔ ‏اتوار کی شام سے منگل تک کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہارمیں بارش کی پیشگوئی ہے۔

‏اتوار کی شام سے منگل تک گجرات، سیالکوٹ، نارووال میں بارش ہوسکتی ہے۔ ‏اتوارکی شام سےگوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخو پورہ اور قصور میں بھی بارش کاامکان ہے۔

‏پیر اور منگل کو گلگت بلتستان، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہاٹ، پشاور، کرم میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری متوقع ہے۔‏پیر اور منگل کو میانوالی، خوشاب، جھنگ، ساہیوال، اوکاڑہ، فیصل آباد اور سرگودھا میں بھی بارش کا امکان ہے۔ ‏پیر اور منگل کو موسلا دھار بارش کے باعث کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں