کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہائوس میں پودہ لگا کر نئے سال کا آغاز کیا۔ پودہ لگانے کی تقریب میں صوبائی وزراء نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پام ٹری کا پودہ لگایا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پودا لگانے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ اُمید ہے نیا سال خوشحالی، ترقی اور روزگارکا سال ہوگا۔ 2021 وبائی مرض سے نجات کا سال ہوگا اور انشاء اللہ نیا سال سرسبز سندھ کا سال ہوگا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر فاریسٹ ناصر حسین شاہ کو کراچی میں گل مہر، نیم، تیلی اور فروٹس کے درخت لگانے کی ہدایت کردی۔