اسلام آباد: وزیر خارجہ اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے مابین تلخ کلامی کی من گھڑت اور غیر مصدقہ خبر چلانے اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر’ابتک نیوز’ چینل کو پیمرا کا اظہار وجوہ نوٹس جاری۔
پیمرا کی جانب سے حسب ضابطہ جواب طلب کرلیا اور ‘ابتک نیوز’ چینل کو فوری تردید اور معذرت نشر کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ معینہ مدت میں جواب داخل نہ کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پیمرا کے ‘ابتک نیوز’ کو جاری نوٹس سے پیمرا کا روایتی دہرا معیار سامنے آگیا۔ شاہ محمود قریشی اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے مابین تلخ کلامی کی خبر ‘ابتک نیوز’ پر نشر ہوئی تو وہی خبر ‘بول نیوز’ پر بھی نشر ہوئی جبکہ پیمرا نے صرف ‘ابتک نیوز’ کو نوٹس جاری کردیا۔