اداکارہ میرا کو 5 ہزار روپے مل گئے

0
184

لاہور: اداکارہ میرا کی مالی امداد کے لیے دی گئی درخواست منظور کرلی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور آرٹس کونسل کی جانب سے اداکارہ میرا کو 5 ہزار روپے امداد دی جائے گی۔ اداکارہ کو 5 ہزار امداد کی منظوری کی اطلاع ایس ایم ایس کے ذریعے دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اداکارہ میرا بینک آف پنجاب کی کسی بھی برانچ سے 5 ہزار روپے امداد حاصل کرسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ اداکارہ میرا نے مالی مشکلات کی وجہ سے لاہور آرٹس کونسل میں مالی امداد کے لیے درخواست دی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں