کے پی کے میں معطل تربیتی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ

0
53

اسلام آباد: کے پی کے حکومت کی جانب سے کورونا کے باعث کھیلوں کی معطل تربیتی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ۔

خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا کے باعث کھیلوں کی معطل تربیتی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ڈائریکٹرجنرل محکمہ کھیل اسفندیارخٹک کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی تربیت کیلئےگراؤنڈ عید کے بعد کھولے جائیں گے۔ کھیلوں کی تربیتی سرگرمیوں کیلئے ضوابط تیارکر لئے ہیں۔ اسفندیارخٹک کا کہنا ہے کہ کھیلوں کی تربیت کےدوران سماجی فاصلے دیگر ضوابط کا خیال رکھاجائےگا۔ کھلاڑیوں کیلیےماسک پہننا اورسیناٹائزر کا استعمال لازمی ہوگا۔ ڈی جی محکمہ کھیل خیبر پختونخوا نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں پر پابندی رہےگی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں