سینیٹ ہاؤس نام کا نیا سگریٹ برینڈ متعارف

0
142

اسلام آباد: سینیٹ ہاؤس نام کا نیا سگریٹ برینڈ متعارف کردیا گیا۔ سینیٹ کے مونوگرام کے ساتھ چھپے سگریٹ کے پیکٹس سامنے آگئے جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس میں سگریٹ نوشی ممنوع ہیں۔

سینیٹ آف پاکستان کے احاطے میں سگریٹ کے ڈبے تقسیم اور سینیٹر دلاور خان کے ارکان سینیٹ کو سگریٹ پیکٹس کے تحفے۔ سینیٹ آف پاکستان کے مونو گرام کے ساتھ سیگریٹ کے پیکٹس سینیٹرز میں تقسیم کیے گیے ہیں۔ سینیٹر دلاور خان نے سگریٹ سینیٹ آف پاکستان کے تمام ارکان کو تحفے کے طور پر دیئے۔

چئیرمین سینیٹ اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ تمباکو نوشی نہیں کرتے تاہم سینیٹر دلاور خان کے چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کو بھی سگریٹ کے تحفے دیئے ہیں۔

سینیٹ لگے مونوگرام کے ساتھ سگریٹ کے پیکٹس تقسیم ہونے پراکثر سینٹرز کا اظہار برہمی۔ ممبران سینیٹ نے کہنا ہے کہ کیا سینیٹ کے نام کے ساتھ سگریٹ کا برینڈ متعارف کرانا  قانونی ہے۔ سینیٹ آف پاکستان کے مونوگرام کو سگریٹ کے ڈبے پر چھاپنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

زرائع کے مطابق سینیٹر دلاور خان کی مردان میں سگریٹ کی فیکٹری ہے۔ سینیٹر دلاور خان نے موقف دینے سے اجتناب کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں