کراچی: وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ قربانی کے حوالے سے ایس او پیز تیار کرلی گئی ہیں اور مخصوص مقامات پر فریضہ قربانی سر انجام دیا جائے گا۔
یونین کونسلوں کی سطح پر قربانی کے لئے جگہیں مختص کی گئی ہیں اور سالڈ ویسٹ بورڈ آلائشیں اٹھا کر ٹھکانے لگائے گا۔ انفرادی قربانی کے رجحان کی حوصلہ شکنی کی جائے گی گندگی پھیلانے اور آلائشیں پھینکنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بلدیاتی نمائندگان کے ساتھ ضلعی انتظامیہ مکمل رابطے میں رہے گی اور تمام اضلاع کی حدود میں ڈپٹی کمشنرز اجتماعی قربانی کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔