مظفرآباد: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے نوجوان کو شدید زخمی کردیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے باگسر سیکٹر میں رہائشی آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی فائرنگ سے مہتیکا گاؤں کا بیس سالہ نوجوان شدید زخمی ہوا۔ زخمی نوجوان کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔