کراچی: یورپی یونین، برطانیہ اور اقوام متحدہ کے بعد امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن نے پی آئی اے کی پروازوں کے امریکا آنے پر پابندی عائد کردی۔ ایف اے اے نے امریکین ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے پی آئی اے کی پروازوں کو معطل کرنے کی سفارش کی۔
امریکین ائیرٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پی آئی اے کی امریکا کے لیے پروازوں پر پابندی سے متعلق فیصلے سے پی آئی اے انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے پی آئی اے نے 12 پروازوں کی خصوصی اجازت لی تھی۔ اس میں سے پی آئی اے نے امریکا کیلئے سات پروازیں آپریٹ کی تھیں، ابھی پانچ پروازیں باقی تھیں۔ امریکی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے فیصلے کے تحت اب پی آئی اے امریکا کیلئے بقیہ پروازیں نہیں چلا سکے گی۔ امریکا نے یہ پابندی کمرشیل پروازوں کے ساتھ ساتھ نجی پروازوں پر بھی عاید کی ہے۔