بیس سالہ نوبیاہتی دلہن شوہر کے وحشیانہ غیر فطری جنسی عمل شکار’ نازک اعضاء میں لوہے کے پائپ، چھاتی گردن کو دانتوں سے کاٹ دیا، کوما میں رہنے کے بعد شانتی زندگی کی جنگ ہار گئی

0
122

کراچی: لیاری کی رہائشی ‏20 برس کی شانتی کی شادی ایک ماہ قبل اشوک سے ہوئی شادی کے محض 15 دن بعد شانتی کو خرابی طبعیت کے سبب گھر والے لے آئے تو دل ہلا دینے والے انکشافات سامنے آگئے۔

شانتی کو اس دوران نہایت غیر فطری جنسی درندگی کا نشانہ بنایا گیا اس کے نازک اعضاء میں لوہے کے پائپ ڈالے گئے چھاتی اور گردن کو دانتوں سے کاٹا گیا‏۔ شانتی کو خون بھرے موشن لگ گئے گھر والے انکل سریا اسپتال لے گئے پھر ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا جہاں وہ گزشتہ ایک ماہ سے زندگی اور موت کی کشمکش میں رہی، آئی سی یو میں ڈاکٹر زندگی بچانے کی کوشش کرتے رہے، لیکن تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔

ڈاکٹروں کی تمام کوششوں کے باوجود شوہر کے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بننے والی 20 سالہ شانتی زندگی کی جنگ ہار گئی۔ شانتی کے قاتل شوہر اشوک کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور اب وہ سلاخوں کے پیچھے ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں