نورس چورنگی کے قریب رینجرز و پولیس اہلکار کے درمیان لڑائی’ فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

0
29

کراچی: کیماڑی کے تھانہ سائیٹ اے کے علاقے نورس چورنگی کے قریب رینجرز اور پولیس اہلکار کے درمیان لڑائی کے دوران رینجرز اہلکار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق، شہید اہلکار کی شناخت وسیم اختر ولد نظر حسین کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر تقریباً 30 سے 35 سال ہے۔

وسیم اختر تھانہ گلشن معمار، ڈسٹرکٹ ویسٹ میں ہیڈ محرر کے طور پر تعینات تھا اور سجن کالونی، گلستانِ جوہر کا رہائشی تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، واقعے کے بعد کہا گیا کہ رینجرز اہلکار نے فائرنگ کر کے ایک مبینہ ڈاکو کو ہلاک کیا، تاہم بعد میں پولیس کی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ یہ واقعہ دراصل پولیس اور رینجرز اہلکار کے درمیان جھگڑے کا نتیجہ تھا۔

جھگڑے کے دوران فائرنگ ہوئی، جس میں پولیس اہلکار وسیم اختر شہید ہو گیا۔ اسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعے کے بعد رینجرز کا مبینہ اہلکار موقع سے زخمی حالت میں فرار ہو گیا، جس کی شناخت محمد نعمان ولد نامعلوم کے نام سے ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، وہ 34 ونگ میں تعینات ہے۔

پولیس کو جائے وقوعہ سے ایک بیگ میں دو عدد نائن ایم ایم پستول بھی ملے ہیں، جن کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق قانونی کارروائی جاری ہے اور فرار رینجرز اہلکار کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں