جاگتے شہر سے ایک اور خاموش لاش برآمد

0
40

تحریر: آصفہ عنبرین قاضی

پھر مقام حیرت ہے کہ عائشہ خان کی طرح حمیرا علی کی بھی 21 دن تک آس پڑوس خبر نہ ہوئی، نہ کسی رشتے دار نے خبر لی نہ ماں باپ، نہ میڈیا اور شوبز کے ساتھیوں نے پوچھا۔

کراچی کے ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ کی چوتھی منزل سے 32 سالہ اداکارہ و ماڈل حمیرہ اصغر علی کی کئی دن پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کو عدالتی حکم کے مطابق وہ فلیٹ خالی کرانے کے لیے بھیجا گیا، بارہا ڈور بیل بجائی گئی، جب کوئی جواب نہ ملا تو پولیس دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی، کمرے میں ادکارہ کی لاش پڑی تھی جو مکمل گل سڑ چکی تھی، پولیس کے مطابق لاش 3 ہفتے پرانی ہے۔ حمیرا 6 سال سے اس فلیٹ میں کرائے پر مقیم تھیں۔ موت کی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد رپورٹ سامنے آئے گی۔

میں نے حمیرا اصغر کے دو تین انٹرویوز دیکھے، پڑھی لکھی اور سلجھی ہوئی اداکارہ تھیں، سوشل ویلفیئر کا کام بھی کرتی تھیں، عثمان پیرزادہ کے رفیع تھیٹر میں نہ صرف کام کرتی رہیں بلکہ دو اسٹیج ڈراموں کے سکرپٹ بھی لکھے۔

خدا جانے۔ اس پیاری لڑکی پر کیا گزری اور کب گزری۔۔ ۔ کسی کو خبر بھی نہ ہوئی یوں لگتا ہے
شہر خموشاں میں دفن ہونے سے پہلے ہی ۔۔۔ وہ شہر خموشاں میں رہ رہی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں