میڈیا مارشل لاء’ اسلام آباد کی عدالت کا یوٹیوب کو 26 معروف پاکستانی یوٹیوب چینل بند کرنے کا حکم

0
27

اسلام آباد: پاکستان میں عملی طور پر میڈیا مارشل لاء نافذ کرنے کی کوششیں شروع کردی گئیں۔ پاکستان کے وفاقی دارالحکومت میں سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے 27 یوٹیوب چینلز کو بند کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد عباس شاہ نے ریاست کے خلاف مواد کی بنیاد پر یہ کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔

ایف آئی اے کے ذیلی ادارے ‘نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی’ (این سی سی آئی اے) نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ یوٹیوب چینلز ریاستی اداروں اور افسران کے خلاف جھوٹ، فیک نیوز، اشتعال انگیز اور بدنام کن مواد پھیلا رہے ہیں جو عوام میں خوف، بے چینی اور بغاوت کو جنم دے سکتا ہے۔

عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ چینلز ‘انتہائی اشتعال انگیز، توہین آمیز، اور اشتعال پیدا کرنے والا مواد’ شیئر کر رہے ہیں جو ریاستی اداروں، فوج، اور عدلیہ کے خلاف نفرت اور بداعتمادی کو ہوا دے رہا ہے۔

درخواست کے مطابق ان چینلز پر موجود معلومات نہ صرف گمراہ کن اور جھوٹ پر مبنی ہیں بلکہ ان سے معاشرتی امن اور ریاستی استحکام کو بھی خطرات لاحق ہیں۔

درخواست کے ساتھ 27 یوٹیوب چینلز کی فہرست منسلک کی گئی ہے جن میں کئی معروف صحافی، تجزیہ نگار، اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ شامل ہیں۔ جن میں مطیع اللہ جان، اوریا مقبول جان، اسد طور، صدیق جان، عمران ریاض خان، صابر شاکر، آفتاب اقبال، معید پیرزادہ، احمد نورانی سمیت 27 یوٹیوب چینلز عمران خان اور تحریک انصاف کا آفیشل چینل بھی شامل ہیں۔

عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ یوٹیوب کی مرکزی کمپنی کو ان چینلز کی بندش کے لیے وارنٹ جاری کیا جائے۔

سرکاری مؤقف کے مطابق درخواست پر سائبر کرائم سینٹر اسلام آباد کے سب انسپکٹر ایم وسیم خان کے دستخط ہیں، جنہوں نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ ان چینلز کی بندش ریاستی سلامتی، سماجی ہم آہنگی اور قانون کی بالادستی کے لیے ضروری ہے۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ملک میں سوشل میڈیا پر سیاسی کشیدگی، افواہوں، اور اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہمات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر ریاستی رٹ قائم کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جبکہ ناقدین اس کو اظہارِ رائے کی آزادی پر حملہ قرار دے سکتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں