تھانہ بن قاسم کی حدود میں پولیس کی ملی بھگت سے مضر صحت گٹکا’ ماوا کی فروخت کا انکشاف

0
74

کراچی: ضلع ملیر کے علاقے تھانہ بن قاسم کی حدود میں پولیس اہلکاروں کی ملی بھگت سے مضر صحت گٹکا اور ماوا کی فروخت بلا خوف و خطر جاری ہے۔ بن قاسم کی حدود میں آدم حمائتی واحد حمایتی اور آدم نامی شخص کی پولیس کے ساتھ سیٹنگ سے زہریلے ماوا اور گٹکے کی غیر قانونی فروخت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور آدم نامی شخص کے درمیان ہفتہ وار وصولی کے باعث پولیس اس کو گرفتار نہیں کرتی ہے بلکہ پولیس، آدم کا نام چھپانے اور اس کے غیر قانونی دھندے کو تحفظ فراہم کرنے میں مصروف ہے۔

علاقے کے مکینوں نے کئی بار متعلقہ اداروں کو شکایات درج کروائی ہیں لیکن کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں