اسٹریٹ لائٹس کی بندش سے اسٹیل ملز انتظامیہ کے افسران غیر محفوظ’ انچارج سکیورٹی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، محفوظ رہے

0
64

کراچی: اسٹریٹ لائٹس کی بندش سے اسٹیل ملز انتظامیہ کے افسران بھی غیر محفوظ ہوگئے۔ اسٹیل ٹائون میں انچارج سکیورٹی اسٹیل مل داؤد کیانی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ ائرنگ سے جی ایم سکیورٹی داؤد کیانی بال بال بچ گئے۔ حملہ اوور گاڑی اور موٹر سائکل پر آئے اور جوابی فائرنگ سے حملہ اوور اندھیرے میں باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

نامعلوم افراد نے اسٹیل ٹائون میں اسٹریٹ لائٹس کی بندش کا فائدہ اٹھاکر فائرنگ اور اندھیرے کے باعث ملزمان پہنچانے نہیں جاسکے۔ اس قبل بھی اسٹیل ٹائون میں مختلف مقامات پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔

قائم مقام سی ای او اسد ماہنی بھی اندھیرے میں اسٹیل ٹائون آنے سے گریزہ ہیں اور اسٹریٹ لائٹس کی بندش سے اسد ماہنی خود غیر محفوظ ہوگئے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق جی ایم سکیورٹی ڈیوٹی سے واپس گھر پہنچے تو پہلے سے ہی کھڑی نامعلوم وی ایکس سلور رنگ کی گاڑی میں موجود ملزمان نے فائرنگ کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں