کراچی گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے وفد کی ڈی آئی جی ایسٹ سے ملاقات

0
15

پاکستان کے سب سے بڑے گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کراچی گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے 9 رکنی وفد نے ڈی آئی جی ایسٹ عثمان غنی صدیقی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پورٹ قاسم کے علاقے سے کورنگی تک گڈز ٹرانسپورٹ برادری کو درپیش تمام حل طلب معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی خاص طور پر دوران سفر مال کی چوری اور اس مکروہ فعل کی بیخ کنی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ڈی آئی جی نے کراچی گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا جس پر
کراچی گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے وفد نے ڈی آئی جی عثمان غنی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں