سندھ حکومت نے پاکستان میں مارشل آرٹس کے بانی اشرف طائی کی 20 لاکھ روپے مالی مدد کردی

0
16

کراچی: سندھ حکومت نے پاکستان میں مارشل آرٹس کے بانی اشرف طائی کی 20 لاکھ روپے مالی مدد کردی، اس سلسلے میں وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر اور سیکریٹری کھیل عبدالعلیم لاشاری کی ہدایت پر ڈائریکٹر کھیل اسد اسحاق کی اشرف طائی کی رہائشگاہ پہنچے، ان کی عیادت کی اور سندھ حکومت کے محکمہ کھیل کی طرف سے 20 لاکھ روپے مالی امداد کا چیک حوالے کیا، اشرف طائی کچھ عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے، انہوں نے سندھ حکومت سے مالی مدد کی اپیل کی تھی.

سردار محمد بخش مہر کا کہنا تھا کہ اشرف طائی ملک کے قومی ہیرو ہیں، سندھ حکومت ان کو اکیلا نہیں چھوڑے گی ہر ممکن مالی مدد کی جائے گی، اشرف طائی نے پاکستان میں مارشل آرٹس کو متعارف کرایا اور اس کھیل کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

ڈائریکٹر کھیل اسد اسحاق کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج ہم وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر کی ہدایت پر اشرف طائی کی مالی مدد کرنے آئے ہیں، اشرف طائی کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔

پاکستان میں مارشل آرٹس کے بانی اشرف طائی نے کہا کہ سندھ حکومت اور وزیر کھیل سندھ کا مالی امداد کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، کچھ روز پہلے میں نے مالی مدد کی اپیل کی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں