پاکستان، داعش کے دہشتگرد کو امریکہ کے حوالے کرنے سے پہلے کچھ اہم شرائط منوا سکتا تھا

0
16

کراچی: پاکستان، داعش کے دہشتگرد شریف اللہ کو امریکہ کے حوالے کرنے سے پہلے کچھ اہم شرائط منوا سکتا تھا، جن میں افغانستان میں ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد گروہوں کے خلاف کارروائی کرنے لے ساتھ امریکہ کو افغان طالبان پر دباؤ ڈالنے کا کہا جاتا کہ وہ تحریک طالبان پاکستان کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو، اس کے لیے مشترکہ نگرانی کا نظام بنایا جاتا۔

پاکستان کو ایف اے ٹی ایف اور دیگر مالی پابندیوں سے نکالنے میں مدد کرے جبکہدہشتگردی کے خلاف اقدامات کو تسلیم کرتے ہوئے پاکستان کے معاشی حالات بہتر کرنے میں تعاون کیا جائے۔ آئی ایم ایف سے مزید سہولیات لی جائیں۔

امریکی فوجی امداد اور جدید اسلحے کی فراہمی میں پاکستان جدید ڈرون ٹیکنالوجی، جاسوسی آلات اور ہتھیاروں کی فراہمی کا مطالبہ کر سکتا تھا۔ انسداد دہشتگردی کے لیے پاکستانی فوج کے ساتھ تعاون بڑھایا جائے۔

پاکستان کے قومی مفادات پر حمایت پر مسئلہ کشمیر پر نرم رویہ اختیار کرنے اور بھارت کے ساتھ تنازعات میں پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر سپورٹ دینے کا مطالبہ کیا جا سکتا تھا۔ سی پیک اور دیگر اقتصادی منصوبوں میں مداخلت نہ کرنے کی ضمانت لی جاتی۔

پاکستان میں ڈرون حملے یا یکطرفہ کارروائیوں پر پابندی اور پاکستانی قیدیوں کی واپسی پر امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور دیگر پاکستانی قیدیوں کی رہائی یا تبادلے کا مطالبہ کیا جا سکتا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں