وزیر خارجہ کا اولڈ چائنیز ایمبیسی میں واقع فارن سروسز اکیڈمی کا دورہ

0
59

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا اولڈ چائنیز ایمبیسی میں واقع  فارن سروسز اکیڈمی کا دورہ کیا۔ ڈی جی فارن سروس اکیڈمی ندیم ریاض نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔

دورے کے موقع پرمخدوم شاہ محمود قریشی ہمیں اپنے افسران کی بہتر تربیت کیلئے انہیں روائتی سفارت کاری کے ساتھ ساتھ معاشی سفارت کاری، ثقافتی سفارت کاری کے رموز سے بھی روشناس کروانا ہو گا اس سلسلے میں سلیبس میں تبدیلی سمیت تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ فارن سروس اکیڈمی کی تزئین و آرائش کیلئے پاکستان میں چین کے سفیر اور چائنہ ایمبیسی انتظامیہ کے ممنون ہیں۔

 ڈی جی فارن سروس اکیڈمی ندیم ریاض اور اسپیشل سیکرٹری ایڈمن نے وزیر خارجہ کو اکیڈمی کے مختلف حصوں کا دورہ کروایا. جس میں لائبریری، اسٹڈی ایریا، رہایشی ایریا، ہاسٹلز، کھیلوں کے گراؤنڈز وغیرہ شامل ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں