لاہور: پنجاب کے شہر لاہور میں طالبہ سے زیادتی کے معاملہ پر پنجاب کالج لاہور کی رجسٹریشن معطل کردی گئی۔ طالبہ کے مبینہ ریپ پر کالج کی رجسٹریشن معطل کی جا چکی ہے لیکن ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے پریس کانفرنس میں کہا کہ متاثرہ خاندان کا نام پتہ ہی معلوم نہیں۔ پولیس افسر کے مطابق نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ پولیس نے فوری ایکشن لیا، مورد الزام سیکورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا گیا اور مبینہ بچی اور اس کے والدین کو ڈھونڈنے کا عمل مسلسل جاری رکھا ہوا ہے۔