کراچی: پاکستانی موبائل صارفین کے شدید ردعمل کے بعد موبائل کمپنیوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کی رنگ ٹون سے آواز ہٹادی۔
موبائل صارف کی جانب سے ایک موبائل کمپنی کی ہیلپ لائن پر کال کی گئی جس میں صارف کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں شہباز شریف ٹی وی پر نہیں دیکھنا ہے اور آپ لوگوں نے تو ہماری رنگ ٹون پر اس کی آواز لگادی ہے۔
گزشتہ کئی روز سے کال ملانے پر رینگ ٹون میں وزیر اعظم شہباز شریف رنگ ٹون کی آواز آنے پر صارفین کی جانب سے موبائل کمپنیز کو شکایات کا سلسلہ جاری ہے۔
کے پی کے سے تعلق رکھنے والے موبائل صارفین کا کہنا ہے کہ اگر شہباز شریف کی یہ آواز بند نہ کی تو ہم موبائل سیم کو بلاک کریں گے۔
جبکہ ایک موبائل صارف نے فیس بُک پر اسٹیٹس لکھتے ہوئے کہا کہ ‘یہ میری فون کال کی ٹون شہباز شریف رنگ ٹون میں بدلنے کا اختیار کس کو ہے؟ یہ 200 یونٹ فری دینے اور 50 ارب کے احسان والی ٹون کیوں زبردستی سنوائی جارہی ہے؟۔
ماضی میں سابق وزیر اعظم عمران خان شوکت خانم فائونڈیشن کیلئے فنڈ ریزنگ کے دوران موبائل کپمنی کے زریعے رنگ ٹون میں آواز شامل کرتے رہے ہیں جبکہ انتخابات کے موقع پر بھی رنگ ٹون کے ساتھ موبائل صارفین کو کال کے زریعے ووٹ مانگنے کیلئے کال کرتےرہے ہیں۔ جس کی وجہ سے عوامی سطح پر عمران خان کو پریزائی ملی ہے جبکہ شہباز شریف کے ایساعمل کرنے کی وجہ سے شدید ردعمل آرہاہے۔
دوسری جانب ملک میں حزب مخالف سمیت مختلف حلقوں کی جانب سے حکومت پر دباؤ بڑھ رہا ہے کہ آخر کیوں یہ ایک ایسے ڈپٹی وزیر اعظم کو ہٹانے میں سنجیدہ نہیں جس پر منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں۔