خواتین خبردار’ سائبر کرمنل خواتین کے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو نشانہ بنانے لگے

0
87

کراچی: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے عوام الناس کو خبردار کیا ہے کہ شہریوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹس کی ہیکنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور سائبر کرمنل بالخصوص خواتین کے اکاؤنٹس کو نشانہ بنارہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں شہریوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق ان واقعات میں سائبر کرمنل خواتین کے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو خاص طور پر نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرمنل خواتین کے واٹس ایپ اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرتے ہیں اور پھر ان کی ذاتی معلومات بشمول چیٹ، تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے ان کا استحصال اور بلیک میل کرتے ہیں۔ سائبر کرمنلز واٹس ایپ اکاؤنٹس تک غیر مجاز رسائی حاصل کرنے کے لیے جدید طریقوں کا استعمال کر رہے ہیں جن میں فشنگ اور سوشل انجینئرنگ شامل ہیں۔ فشنگ کی حکمت عملی اکثر دھوکہ دہی کے پیغامات پر مشتمل ہوتی ہے جو صارفین کو ذاتی معلومات ظاہر کرنے یا بدنیتی پر مبنی لنکس پر کلک کرنے پر مائل کرتی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں