روس: واگنر کے سربراہ پریگوژن کی طیارہ حادثے میں ہلاکت کا
۔ خدشہ، کوئی مسافر زندہ نہیں بچا۔
روسی حکام کا کہنا ہے کہ بدھ کی رات ماسکو کے شمال میں ایک نجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ اس میں سوار مسافروں میں روس کی کرائے کی ملیشیا واگنر کے سربراہ یوگینی پریگوژن کا نام بھی شامل بتایا گیا ہے۔ اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ پریگوژن فی الواقع طیارے میں جسمانی طور پر سوار تھے۔
برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز نے بھی اطلاع دی ہے کہ وہ فوری طور پر اس امر کی تصدیق نہیں کر سکی کہ آیا وہ ماسکو کے شمال میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں سوار تھے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تیور کے علاقے میں آج رات پیش آنے والے ایمبریئر طیارے کے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق روس کی ایوی ایشن ایجنسی روزاویاتشیا نے بتایا کہ مسافروں کی فہرست کے مطابق ان میں یوگینی پریگوژن کا نام اور لقب بھی شامل ہے۔