اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط کردئیے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے قومی اسمبلی کی تحلیل کی سمری صدرمملکت کو بجھوائی تھی
وزیراعظم شہبازشریف کی ایڈوائس پر آرٹیکل 58 (1) کے تحت اسمبلی تحلیل کی جارہی ہے۔ کابینہ ختم اور شہبازشریف نگراں وزیراعظم کے تقرر تک کام کریں گے۔
انتخابات 90 دن میں ہوں گے یا فیصلہ الیکشن کمیشن کے پاس ہوگا۔ نگراں وزیراعظم کے نام پر اپوزیشن لیڈر سے اتفاق نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا۔