شادی کا گھر ماتم میں تبدیل، بھائی کو ایئر پورٹ سے رسیو کیلئے جانے والی بہن حادثے میں جاں بحق، بھائی کی میت کے ہمراہ گھر واپسی

0
65

پلندری: آزاد پتن روڈ پر المناک حادثہ، پروفیسر مسعود احمد پرنسپل ڈگری کالج منگ کی جواں سال بیٹی کی شادی 4 ماہ قبل ہوئی تھی، اپنے بھائی کی شادی کی خریداری کے لیے اپنے شوہر کے ہمراہ راولپنڈی جاتے ہوئے سواہ کراس پٹھان پہاڑی کے قریب حادثے میں انتقال کرگئیں۔

شادی کا گھر ماتم میں تبدیل ہوگیا اور 6 اگست کو بھائی کی شادی تھی۔ بھائی ہائیر ایجوکیشن کے سلسلے میں جرمنی سے آج رات 9 بجے کی فلائٹ سے پاکستان آرہا تھا جبکہ بہن اپنے بھائی کو ایئر پورٹ سے ریسیو کرنے اور شادی کی خریداری کرنے جارہی تھی۔ بھائی اپنی بہن کی میت کے ساتھ گھر آرہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں