سعودی عرب، 12 ممالک کے شہریوں کے لیے پاسپورٹ پر ویزا اسٹیکر ختم، عمل درآمد شروع

0
107

ریاض: سعودی عرب نے مزید 12 ممالک کے شہریوں کے لیے پاسپورٹ پر ویزا اسٹیکر ختم کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کا آغاز کیا ہے۔ ملازمت، اقامہ، وزٹ اور ملازمت کے ویزے آن لائن جاری کیے جائیں گے۔

دوسرے مرحلے میں پاکستان، لبنان، نیپال، سری لنکا، ترکیہ، یمن، سوڈان، یوگنڈا، کینیا، مراکش، تھائی لینڈ اور ویتنام میں سعودی سفارتخانے اور قونصلیٹ پاسپورٹس پر اسٹیکر نہیں لگائیں گے۔ کیو آر کوڈ کے ساتھ ای ویزا جاری کیا جائے گا۔
سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے تمام فضائی کمپنوں کو اس حوالے سے تحریری طور پر مطلع کر دیا ہے۔

محکمہ شہری ہوا بازی کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ پر ویزا اسٹیکر کے بجائے اے فور کاغذ پر ویزا پرنٹ ہوگا جس میں مسافر سے متعلق ویزا معلومات درج ہوں گی۔بیان میں کہا گیا کہ ‘کیو آر کوڈ کے ذریعے ویزوں کے موثر ہونے کا پتہ لگایا جاسکے گا۔

محکمہ شہری ہوابازی کے مطابق اس سے قبل جاری ہونے والے اسٹیکر ویزے موثر ہوں گے۔ محکمہ شہری ہوا بازی نے نئے نظام پرعمل درآمد کے حوالے سے چارٹ جاری کردیا ہے۔

پاکستان 24 جولائی 2023، یمن 26 جولائی، سوڈان 2 اگست، یوگنڈا 7 اگست، لبنان 9 اگست، نیپال 14 اگست، ترکیہ 16 اگست، سری لنکا 21 اگست، کینیا 23 اگست، مراکش 28 اگست،
تھائی لینڈ 30 اگست اور ویتنام میں 4 ستمبر سے عملدرآمد کیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں