سوڈانی فریقین کے درمیان عارضی جنگ بندی کامعاہدہ، مزید اقدامات ہونگے، سعودی عرب

0
26

جدہ: سوڈان میں فوج اور آر ایس ایف کے درمیان عارضی جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ جدہ میں سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان ابتدائی اصولی معاہدے پر دستخط کے بعد سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ یہ معاہدہ پہلا قدم ہے جس کے بعد دیگر اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے آج جمعہ کو اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر ایک مختصر بیان میں واضح کیا کہ جدہ میں سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان ہونے والی بات چیت میں سب سے اہم نکتہ اس بات کی پاسداری ہے جس پر اتفاق کیا گیا تھا۔ انہوں نے زور دیا کہ سعودی عرب سوڈان میں امن اور استحکام کی بحالی تک کام کرتا رہے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں