آرمی چیف سید عاصم منیر نے پاک افغان بارڈر پر فوجی جوانوں کے ساتھ عید کا دن گزارا

0
55

راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے آج باجوڑ، خیبر پختونخوا میں پاک افغان بارڈر پر تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ عید کا دن گزارا۔ آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے اور  افواجِ پاکستان ملکی سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے کسی بھی خطرے کو ناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ محافظینِ پاکستان دشوار راستوں، سخت موسمی حالات اور اپنے پیاروں سے دور ہونے کے باوجود، اپنے فرائض کو مقدم رکھتے ہیں کیونکہ سرحدوں کی حفاظت سے زیادہ مقدس کچھ نہیں ہے۔

آرمی چیف نے شہداء کو زبردست خراجِ تحسین پیش مزید کہا کہ عید کے دن ہمیں مادر وطن کے دفاع اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔ آرمی چیف نے خصوصی طور پر شُہداء کے اہل خانہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیاآرمی چیف نے جوانوں اور آفیسرز کی آپریشنل تیاری کو سراہا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں