کراچی: پاکستان ریلویز کی ایپلیکیشن کے کام نہ کرنے کی وجہ سے صارفین کو مشکل کا سامنا ہے۔ عید سے قبل ہزاروں مسافروں کو اندرون ملک جانے میں مشکلات درپیش آگئیں۔ ہزاروں صارفین عید کی چھٹیاں گزارنے کے لئے اپنے گھروں پر جانے کے لئے آن لائن ایپلیکیشن کے زریعے بکنگ کروا رہے ہیں جو کہ اس وقت اس سہولت سے محروم ہوچکے ہیں جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیٹ بکنگ کیلئے ریلوے بکنگ آفس جاکر رجوع کریں۔