اسٹیل ملز ملازمین کو برطرف کرنے کے بجائے اپنے وزیروں کی فوج میں سے وزراء برطرف کریں، بلاول بھٹو زرداری

0
108

کراچی: بلاول بھٹو زرداری نے سندھ اسمبلی آڈیٹوریم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنے وزیروں کی فوج میں سے وزراء برطرف کریں۔ ملازمین کی برطرفی پر ہر قانونی فورم پر جائیں گے۔ہم اسٹیل ملز مزدوروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور وزیراعلی سندھ ہر فورم پروفاقی حکومت کا فیصلہ چیلنج کریں گے۔ ہم اسٹیل ملز مزدوروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے۔ وزیراعظم کتنی بار کسی لیبر اور محنت کش طبقے سے ملے ہیں۔ وزیراعظم کتنی بار کسی لیبر اور محنت کش طبقے سے ملے ہیں۔ وزیراعظم ملے تو صنعتی کاروباری شخصیات سے اور یہ ان کی ترجیح بتاتی ہے اور وباکے دوران10 ہزار ملازمین کوبرطرف کرنے کا کیا جواز ہے۔ ریاست کے 10 ہزار ملازمین کو برطرف کرنا نا انصافی ہے. وفاقی حکومت مزدور کا نام لیتی ہے لیکن ملتی ہے تو کاروباری شخصیات سے ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی حکومت عوام کو بے وقوف بنارہی ہے اور وزیراعظم تاجروں اور کاروباری لوگوں سے ملتے ہیں لیکن ایک دفعہ بھی ڈاکٹرز اور طبی عملے سے نہیں ملے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے دوران اسٹیل ملز سے 10 ہزار مزدوروں کو فارغ کرنا انسانیت کے خلاف ہے، اس فیصلے کو ہر فورم پر چیلنج کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں