پی ٹی اے کا سابق صدر کے خلاف جعلی خبروں کی رپورٹ پر نوٹس

0
44

اسلام آباد: پی ٹی اے کا چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کو آصف علی زرداری کی صحت کے متعلق جعلی خبروں پر لئے گئے نوٹس کی رپورٹ۔

چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے آصف علی زرداری کی صحت کے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی منگھڑت خبروں کا نوٹس لیا ہے اور سینیٹر رحمان ملک نے پی ٹی اے  و ایف آئی اے کو آصف علی زرداری کی صحت کے متعلق جعلی خبریں چلانے والوں کیخلاف سائبر کرائم قانون کے تحت کاروائی کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

سینیٹر رحمان ملک نے پی ٹی اے کو سوشل میڈیا پر آصف علی زرداری کے متعلق جعلی خبریں چلانے والے اکاؤنٹس کے صارفین کی معلومات جمع کرنے کا کہا تھا اور سینیٹر رحمان ملک نے پی ٹی اے کو جعلی و منگھڑت پروپیگنڈہ کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کے احکامات بھی جاری کئے تھے۔

سینیٹر رحمان ملک کی احکامات پر پی ٹی اے نے سوشل میڈیا پر جعلی خبریں چلانے والے 27 اکاؤنٹس کی تفصیلات ایف آئی اے کو کاروائی کے لئے بھیجے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں