جدہ: اسلامی تعاون تنطیم (اوآئی سی) نے کہا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ فلسطین میں جو کچھ کررہا ہے وہ انسانیت سوز جرائم کے زمرے میں آتا ہے جس پر اس کا مواخذہ ضروری ہے۔
او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے کہا کہ سزا سے بچنے کے باعث اسرائیل جنگی جرائم اور انسانیت سوز جرائم کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے۔