کراچی: 17 سالہ لڑکی، لڑکوں کا روپ دھار کر موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث نکلی۔ خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ اتحاد ٹاؤن سب انسپکٹر غلام رسول ارباب نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو اتحاد ٹاؤن سے گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمہ کی شناخت ثمرین عرف مشا ولد عاشق حسین کے نام سے ہوئی اور ملزمہ لڑکوں کا روپ دھار کر مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کرکے حب چوکی بلوچستان میں فروخت کرتی تھی۔
ملزمہ کے قبضہ سے بوقت گرفتاری سرقہ شدہ موٹرسائیکل نمبری کے پی جے۔7221 برآمد ہوئی اور ملزمہ کے قبضہ سے برآمدہ موٹر سائیکل تھانہ درخشاں کے مقدمہ الزام نمبر 99/23 بجرم دفعہ 381 اے کی مال مسروقہ ہے۔
ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے حوالے کیا گیا۔