اسلام آباد: وزارت اطلاعات ونشریات کے ترجمان نے روزنامہ دنیا میں ‘وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر وقاص محمود کے خلاف جنسی ہراسیت کی درخواست پر تحقیقات شروع’ کے عنوان سے شائع ہونے والی خبر بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ وقاص محمود کے خلاف کوئی درخواست نہیں آئی ہے لہذا اس پر وزارت اطلاعات کے جوائنٹ سیکرٹری کے تحقیقات کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ترجمان نے کہا کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ انفرادی اور ادارہ جاتی ساکھ کو مجروح کرنے والی خبروں کی اشاعت سے قبل تصدیق کا صحافتی تقاضا پورا کیا جائے۔