کراچی: چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اجنبی کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی کور کمانڈر بھالپور جنرل فیض حمید نے اور دیگر شخصیات سے مشاورت کے بعد قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے لیکن فیض حمید کبھی قبل از وقت ریٹائرمنٹ نہیں لے گا، ریٹائرمنٹ کے اگلے روز ہی اسے پہلے دو کیسز میں کورٹ مارشل اور پھر اڈیالہ جیل نظر آرہی ہے۔
یاد رہے کہ آمر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف آرمی چیف بنے تو اس وقت کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل علی قلی خان نے بھی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لے لی تھی، جس کی وجہ وہ موسٹ سینئر تھے۔ اگرچہ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس سپر سیڈ نہیں ہوئے مگر پھر بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس 27 اپریل 2023 کو ریٹائرڈ ہو رہے تھے۔ کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی ریٹائرڈ ہونے کا امکان ہے، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ریٹائرمنٹ 30 اپریل 2023 کو ہے۔