کراچی: صوبائی وزیر سندھ کچی آبادی اورپیپلز پارٹی ضلع ملیر کے صدر حاجی غلام مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے، غلام مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس میں مبتلا تھے اور کچھ روز سے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے اور انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل تھے۔
حاجی غلام مرتضیٰ بلوچ پچھلے ایک ہفتے سے وینٹیلیٹر پر تھے۔ کچھ روز پہلے ان کی طبعیت میں بہتری آئی تھی تاہم آج وہ انتقال کرگئے۔
پاکستان پیپلزپارٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سندھ کے وزیر برائے کچی آبادی غلام مرتضی بلوچ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے غلام مرتضی بلوچ کے انتقال پر شدید صدمہ ہوا اور مرحوم غلام مرتضی بلوچ کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ غلام مرتضی بلوچ نے لاک ڈاؤن کے دنوں میں عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا اور غلام مرتضی بلوچ ہر دور میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔